King Pao Chingay Kaju Kay Sath Tips in Urdu - King Pao Chingay Kaju Kay Sath Totkay - Tip No. 2421

Urdu Totkay King Pao Chingay Kaju Kay Sath کنگ پاؤ جھینگے کاجو کے ساتھ (Tip No. 2421) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

King Pao Chingay Kaju Kay Sath Recipe In Urdu

کنگ پاؤ جھینگے کاجو کے ساتھ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2421

اشیاء:
جھینگے(صاف کر لیں) 450گرام
کاجو(بھنے ہوئے) 60گرام
کھیرا ایک عدد( انچ کے کیوبز کٹے ہوئے)
ادرک (چوپ کر لیں) انچ کا ٹکڑا
لہسن کا جوا(چوپ کیا ہوا) ایک عدد
کارن فلور 1کھانے کا چمچہ
میٹھا سوڈا چائے کا چمچہ
شکر چائے کا چمچہ
تیل چار کھانے کے چمچے
سرخ شملہ مرچ ایک عدد( انچ کے کیوب کاٹ لیں)
نمک حسب ذائقہ
سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
پیاز(چوکور ٹکڑے کاٹ لیں) ایک عدد
سوس کے لیے:
مرغی کی یخنی ایک کپ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچہ
چلی سوس دو چائے کے چمچے
سرکہ ایک کھانے کا چمچہ
ترکیب:
لہسن، ادرک، کارن فلور، میٹھا سوڈا، نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر اور شکر کو ایک ساتھ ملا لیں جھینگوں میں یہ مکس کیا ہوا مصالحہ لگا کر 20منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ ایک پین میں تیل گرم کر کے جھینگے ڈال کر تیز آنچ پر تقریباً20منٹ تک پکائیں۔ اب ان کو ایک پلیٹ میں نکال لیں۔ اسی تیل میں پیاز ڈال کر ایک منٹ کے لئے تلیں اور اب اس میں کھیرا اور سرخ شملہ مرچ ڈال کر تقریباً30سیکنڈ مزید تلیں۔ سوس بنانے کے لئے یخنی، کارن فلور چلی سوس اور سرکہ کو ایک ساتھ مکس کر کے ایک پین میں ڈالیں اور ہلکا گاڑھا ہونے تک پکائیں۔ چمچہ مسلسل چلائیں۔ اب اس میں جھینگے اور کاجو ڈال کر اچھی طرح مکس اور گرم ہونے تک پکائیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر سرو کر یں۔

More From Chinese Food