Gulab Jamun Number Eight Tips in Urdu - Gulab Jamun Number Eight Totkay - Tip No. 771

Urdu Totkay Gulab Jamun Number Eight گلاب جامن (Tip No. 771) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Milk Powder Gulab Jamun in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gulab Jamun Number Eight Recipe In Urdu

گلاب جامن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 771


اجزاء:
کھویا آدھ کلو
سنگھاڑے آدھ پاؤ یاایک سو پچیس گرام
چینی ڈیڑھ
گھی ایک سو اسی گرام
ترکیب:
کھوئے کو مسل لیجئے اور دونو ں یکجان ہو جائیں پھر ان کو دودھ کا چھینٹا دے کر گوندھ لیجئے اور چند منٹ پر رہنے دو چینی ڈیڑھ کلو کو پانی میں پکا کر دورتار چاشنی بنالیجئے ۔فرائنگ پین میں گھی کڑ کڑائیے ۔گندھے ہوئے کھوئے اور سنگھاڑے کے آٹے کے حسب پسند گولے بنا لیجئے اور گھی میں گہرے باد امی رنگ پر تل لیجئے گرم گلاب جامنیں چاشنی میں ڈالتے جائیں ۔چاشنی گلاب جامنوں میں جذب ہو جائے تو طشتری میں نکال لیجئے ان پر پستہ باریک کتر کر جما دیجئے یا پھر کری کا باردہ لگا ئیے۔سجاوٹ کے واسطے ان پر اور ورق لگا دیجئے ۔
نوٹ:گلاب جامنوں کو چاشنی میں گھنٹا بھر پڑا رہنے دیجئے تاکہ شیرہ اچھی طرح سے جذب ہو جائے ۔شیرہ جس قدر ان میں رچے گا گلاب جامن اتنے ہی لذیذ ہوں گے ۔

More From Milk Powder Gulab Jamun