Sarson Ka Saag Tips in Urdu - Sarson Ka Saag Totkay - Tip No. 2235

Urdu Totkay Sarson Ka Saag سرسوں کا ساگ (Tip No. 2235) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sarson Ka Saag Recipe In Urdu

سرسوں کا ساگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2235


اشیاء:
ساگ دو کلو
پالک کلو
باتھو ایک گٹھی
سبز مرچ ایک پاؤ یا حسب ضرورت
نمک حسب پسند
ترکیب:
ساگ پالک اور باتھو اچھی طرح سے صاف کر کے باریک کاٹ لیں۔ ایک دیگچی میں پانی گرم کر یں جب ابلنے لگے تو تینوں چیزوں کو کھلے پانی میں اچھی طرح دھو کر نکالتے جائیں اور ابلے ہوئے پانی میں ڈالتے جائیں۔ اب اس میں نمک اور سبز مرچیں بھی صاف کر کے ڈالیں۔ جب ساگ گل جائے اور پانی بھی کم ہو جائے تو ساگ کو اچھی طرح سے گھوٹ لیں۔ اسے فوڈ پروسیسر میں بھی خواتین گھوٹ لیتی ہیں لیکن اس سے ساگ میں وہ مزہ نہیں رہتا ۔ اس لئے گھوٹنی کی مدد سے ہاتھ سے ہی ساگ گھوٹ کر تیار کریں۔
جب تیار ہو جائے ساگ زیادہ گاڑھا نہ کر یں۔ کھاتے وقت گھی میں ہلکا پیاز براؤن کر کے ساگ کو اس میں ڈال لیں۔ ساگ تیار کر کے فریز بھی کیا جا سکتا ہے اور جب ضرورت پڑے تو نکال کر تڑکا لگائیں۔

More From Pakistani Sabzi