Sohan Halwa Tips in Urdu - Sohan Halwa Totkay

سوہن حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Sohan Halwa Recipe In Urdu

اشیاء:
نشاستہ 250گرام
چینی ایک کلو
گھی 250ملی لیٹر
الائچی خورد 15گرام
ٹاٹری ایک چٹکی
جائفل ایک عدد
جاوتری ذراسی
زردے کا رنگ چائے کا چوتھائی چمچہ
بادام گری 30گرام
پستہ 15گرام
ترکیب:
ایک کھلے منہ کے دیگچے میں 600ملی لیٹر پانی ڈالیے اور اس میں چینی کو حل کر دیجئے۔ ٹاٹری، جاوتری ، جائفل اور آدھی الائچی خورد پیس کر شامل کر دیجئے اور دیگچے کو چولہے پر چڑھا دیجئے اور چاشنی تیار کر لیجئے۔ ایک دوسری دیگچی میں 400ملی لیٹر پانی لے کر نشاستہ اور زردے کا رنگ اس میں حل کیجئے اور اسے کپڑے میں چھان لیجئے۔ اس چھانے ہوئے نشاستے والے پانی کو چاشنی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ چمچہ برابر چلاتے رہیے۔ تھوڑی دیر پکنے کے بعد بادام اور پستہ چھیل کر ڈال دیجئے اور ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے۔ جب حلوہ گاڑھا ہو جائے اور چمچہ مشکل سے چلے تو گھی تھوڑا تھوڑا کر کے ڈال دیجئے اور چمچہ چلاتے رہیے۔ حلوہ سرخ ہو کر گھی چھوڑ دے تو نیچے اتار کر کسی تھال میں الٹ دیجئے اور ٹھنڈا ہونے پر حسب پسند ٹکڑے کاٹ لیجئے۔ لذیذ سوہن حلوہ تیار ہے۔

More From Halwa Jaat - مزید