Lasani Pulao Tips in Urdu - Lasani Pulao Totkay - Tip No. 3071

Urdu Totkay Lasani Pulao لاثانی پلاؤ (Tip No. 3071) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Lasani Pulao Recipe In Urdu

لاثانی پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3071

اجزاء:
گوشت ایک کلو(بکرے کا)
چاول تین پاؤ
گھی ایک کپ
ہری مرچ 10-8(موٹی پیس لیں)
پیاز 3عدد(1ثابت دو کے سلائس کاٹ لیں)
دہی ایک کپ
کالا زیرہ ایک چائے کا چمچ
ثابت گرم مصالحہ جس میں کالی مرچ8عدد
دار چینی دو ٹکڑے
بڑی اور چھوٹی الائچی چار عدد
سونف ثابت ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ ثابت ڈیڑھ چائے کا چمچہ
لیموں کا رس دو چائے کے چمچ
زردہ رنگ چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
ترکیب:
گوشت میں تمام ثابت گرم مصالحہ ، ثابت پیاز،سونف ، سفید زیرہ ، ثابت دھنیا، ادرک، لہسن ملا لیں اور آٹھ گلاس پانی ملا لیں اور پکنے کے لئے رکھ دیں۔ پہلے آنچ تیز کر دیں جب ابال آئے تو آنچ درمیانی کر دیں۔ اس وقت تک پکائیں کہ گوشت گل جائے اور یخنی ساڑھے چار یا پانچ گلاس رہ جائے۔ گوشت الگ کر لیں یخنی چھان لیں۔ اب ایک دیگچی میں گھی گرم کر یں۔ پیاز براؤن کر یں۔ اس میں گوشت اور ہری مرچ شامل کر یں اور تھوڑا بھونیں پھر دہی بھی ملا لیں اور ساتھ ہی یخنی بھی شامل کر لیں اور چاول ڈال کر پکائیں۔ جب پانی خشک ہو اور چاول بھی گل جائیں تو اوپر سے کالا زیرہ اور ہرا دھنیا اور تھوڑی براؤن پیاز چھڑکیں۔ زردے کے رنگ کو لیموں کے رس میں ملا لیں اور وہ بھی چھڑک دیں اور پانچ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ رائتے اور سلاد کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Biryani Aur Pulao