Lauki Kay Kabab Tips in Urdu - Lauki Kay Kabab Totkay - Tip No. 2462

Urdu Totkay Lauki Kay Kabab لوکی کے کباب (Tip No. 2462) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Lauki Kay Kabab Recipe In Urdu

لوکی کے کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2462

اشیاء:
لوکی ایک کلو
چنے کی دال ایک پیالی
ہرا مصالحہ ایک پیالی
پسا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچہ
لہسن کے جوے چھ عدد(چلنے ہوئے)
ادرک چھوٹا سا ٹکڑا
ثابت لال مرچ چھ عدد
کالی مرچ چھ عدد
ثابت دھنیا آدھا چائے کا چمچہ
انڈا ایک عدد
کارن فلور یا بیسن دو ٹیبل سپون
ڈبل روٹی کے سلائس (بڑے ) دو یا تین عدد
گھی یا آئل ایک پیالی
دودھ آدھی پیالی
ترکیب:
چنے کی دال میں سب مصالحے ڈال کر ابال لیں اور پانی خشک کر لیں۔ دال گل جائے تو باریک پیس لیں۔ ہرا مصالحہ ملا دیں اور ساتھ ہی کارن فلور اور انڈا بھی مکس کر دیں۔ ڈبل روٹی کے سلائس دودھ میں بھگو کر نچوڑ لیں اور مل کر دال میں ملا دیں۔ لو کی چھیل کر کدوکش کر لیں۔ اور پانی نچوڑ لیں۔ دال میں ملا دیں اور فوراًہلکی آنچ پر فرائی کر لیں۔

More From Cutlus Aue Kebab