Lauki Kofta Tips in Urdu - Lauki Kofta Totkay

لوکی کوفتہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Lauki Kofta Recipe In Urdu

اجزاء:
لوکی گھیا (کدوکش کیا ہوا) 500گرام
گرم مصالحہ دو چائے کے چمچے
ادرک (باریک کترا ہوا) ایک چھوٹا ٹکڑا
تیز پات دو پتے
لونگ چار عدد
بیسن چار چائے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
گھی 250حسب ذائقہ
پیاز(باریک کتری ہوئی) درمیانی دو
بڑی الائچی ایک عدد
ٹماٹر (چھلے ہوئے) 250گرام
پسا ہوا مصالحہ:
پیاز درمیانی ایک عدد
زیرہ سفید ایک چائے کا چمچہ
لہسن چار جوے
ہلدی ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
گھیا کو کدو کش کرنے کے بعد ایک چمچہ گرم مصالحہ، بیسن، نمک ایک چمچہ، ادرک اور ہری مرچیں ڈال کر خوب اچھی طرح ملا کر چھوٹے کوفتوں کی طرح بنا کر اخبار پر رکھ کر دو گھنٹے کے لئے فریز کر لیں۔
ایک فرائی پین میں گھی گرم کر یں۔ اس میں کوفتوں کو ہلکا براؤن کر کے ایک ڈش میں رکھتے جائیں۔ بچے ہوئے گھی میں کتری ہوئی پیاز ،تیز پات، لونگ ،بڑی الائچی ڈال کر پیاز سرخ ہونے تک بھونیں۔اس میں پسی ہوئی پیاز اور پسا ہوا مصالحہ ڈال کر اس وقت تک بھونیں جب تک گھی مصالحہ الگ الگ نہ ہو جائے۔ چھلے ہوئے ٹماٹر اور نمک کو مصالحے میں ڈال کر بھونیں۔ سب اچھی طرح بھن جائے تو اس میں کوفتے ڈال کر پانچ منٹ کے لئے ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ لوکی کو فتے تیار ہو جائیں تو اس پر پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال کر پیش کریں۔

More From Kebab, Liver, Kofta Aur Tikka - مزید