Laziz Korma Tips in Urdu - Laziz Korma Totkay - Tip No. 3198

Urdu Totkay Laziz Korma لذیذ قورمہ (Tip No. 3198) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Laziz Korma Recipe In Urdu

لذیذ قورمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3198

اشیاء:
گوشت ایک پاؤ
بادام کی گریاں 10عدد
لہسن دس جوئے
گرم مصالحہ ایک چمچ
زعفران ایک تولہ
کیوڑہ دو چمچ
گھی 1/3کپ
کشمش 20عدد
پیاز دو عدد
دہی آدھا پاؤ
چھوٹی الائچی چھ عدد
نمک ، مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
سب سے پہلے پیاز ، لہسن اور ادرک چھیل لیں اور باریک کاٹ لیں۔ بادام کی گریاں گرم پانی میں بھگو کر اس کے چھلکے اتار لیں۔ چھوٹی الائچی کے دانے نکال لیں۔ دونوں چیزیں الگ الگ پیس لیں۔ پیاز کو گھی میں ڈال کر بادامی کر لیں۔ گھی میں گوشت ڈال کر بھونیں۔ تین منٹ کے بعد اس میں ادرک اور لہسن ڈال دیں۔ 5منٹ کے بعد اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال کر بھونیں اب دہی ڈال کر اوپر ڈھکن دے دیں۔ جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں نمک، پسی ہوئی مرچ اور ایک گلاس پانی ڈال دیں۔ پھر کشمش کو گھی میں سرخ کر کے ڈال دیں ساتھ ہی پسے ہوئے بادام بھی ڈال دیں۔ آنچ انتہائی ہلکی کر دیں۔ 5منٹ کے بعد اس کو اتار لیں۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht