Laziz Champ Tips in Urdu - Laziz Champ Totkay

لذیذ چانپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Laziz Champ Recipe In Urdu

اشیاء:
چانپ آدھ کلو
انڈے دو عدد
گھی ایک پاؤ
سفید زیرہ ایک ٹی اسپون
سوکھا دھنیا ایک پاؤ
گرم مصالحہ ایک پاؤ
ہرا دھنیا تھوڑا سا
ہری مرچ حسب پسند
پو دینہ چند پتے
نمک حسب پسند
مرچ حسب پسند
ترکیب:
ہرا دھنیا، پو دینہ، ہری مرچ، نمک اور سرخ مرچ لے کر ان کی چٹنی سی بنالی جائے۔ پسی ہوئی اس چٹنی میں چانپ ملا لی جائے۔ اس کے بعد ایک کھلے منہ کی دیگچی میں یہ چیزیں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں۔ اندازے کے مطابق اس میں ایک پیالی پانی بھی ڈال دیں۔ جب چانپ خشک ہو کر گل جائیں تو اتارلیں۔ اب انڈے توڑ کر خوب پھینٹیں اور پسا ہوا گرم مصالحہ، سوکھا دھنیا اور سفید زیرہ ان میں ملا دیا جائے۔ اس مصالحے میں چانپ ڈبو ڈبو کر تلتی جائیں۔ سرخ ہونے پر نکال لیں۔ لیجئے! لذیذ چانپ تیار ہے۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht - مزید