Lazeez Dahi Chaat Tips in Urdu - Lazeez Dahi Chaat Totkay

لذیذ دھی چاٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Lazeez Dahi Chaat Recipe In Urdu

اشیاء:
سفید چنے ایک پاؤ
آلو آدھا کلو گرام
دہی ایک پاؤ
چاٹ مصالحہ دو چمچ
پکوڑیاں ایک پیکٹ
نمک ایک چمچ
پیاز ایک عدد
سرخ مرچ چوتھائی چمچ
میٹھا سوڈا ایک ٹی سپون
ہری مرچ دو عدد
ترکیب:
آلو نرم ابال کر چھیل لیں اور پھر چنے نمک اور میٹھا سوڈا ڈال کر خوب نرم ابال لیں۔ پکوڑیوں کو ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر ہلا لیں ۔ اس کے بعد آلو باریک کاٹ لیں اور پھر آلو چنے اور پکوڑیوں پر نمک مرچ ،چاٹ مصالحہ، کٹی ہوئی پیاز اور ہری مرچ باریک کاٹ کر اور دہی پھینٹ کرملا دیں اور خوب اچھی طرح چمچ کی مدد سے ہلا ئیں ۔لیجئے ذائقے دار چاٹ تیا رہے۔ مزے سے تناول فرمائیں۔

More From Chaat - مزید