Laziz Falooda Tips in Urdu - Laziz Falooda Totkay

لذیذ فالودہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Laziz Falooda Recipe In Urdu


اشیاء :
کارن فلور چار اونس
دودھ ایک کلو
چینی حسب پسند
روح کیوڑہ ایک چھوٹی شیشی
برف حسب ضرورت
ترکیب:
سب سے پہلے کا رن فلور کو ایک پیالی پانی میں ملا کر اچھی طرح سے گھول لیا جائے اور پھر دیگچی میں ڈال کر دس منٹ تک ہلکی آنچ پر اسے پکاتے رہیں اور پھر نیچے اتار لیں۔ اس کے بعد فالودہ بنانے والی مشین میں اس کو ڈال کر دبائیں تو چھلنی میں سے لمبی لمبی سویاں باہر نکل آئیں گی ۔ نیچے کسی کھلے منہ کے برتن میں پانی ڈال کر رکھ دیں اور ان سویوں کو پانی میں پڑا رہنے دیں۔ اگر آپ کے پاس مشین موجود نہ ہو تو اگلی ترکیب میں دئیے ہوئے طریقے کے مطابق سویاں بنا لی جائیں۔ چینی اور دودھ کو ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیا جائے اور ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ لیں اور ٹھنڈا ہونے پر اس میں سویاں، بالائی ،روح کیوڑہ اور برف کو ٹ کر ڈال دی جائے اور خوب صورت سے کھلے منہ کے گلاس یا پیالوں میں پیش کی جائے۔ یہ نہا یت ہی لذیذ فالودہ ہے اور گرمیوں میں بہت فرحت و تازفی عطا کر تا ہے۔

More From Yummy Sweet Dish - مزید