Halwa Gajar Tips in Urdu - Halwa Gajar Totkay - Tip No. 782

Urdu Totkay Halwa Gajar حلوا گاجر (Tip No. 782) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Carrot in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Halwa Gajar Recipe In Urdu

حلوا گاجر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 782


اجزاء :
بھینس کا دووھ پانچ کلو
گاجرسرخ ڈھا ئی کلو
گھی آدھا کلو
چینی ایک کلو دوسو پچاس گرام
باداپستہ حسب ضرورت
ترکیب:
پہلے گا جروں کو چھیل لیں پھر ان کو پانی میں اچھی طرح سے دھو لیں ۔اور دھو نے کے بعد ان کو کدوکش کرلیں ۔کدوکش کی ہوئی گاجروں کو کڑاہی میں پانی ڈال کر آگ رکھ دیں اورجوش دیں۔ جب اچھی طرح سے گل جائیں تو پانی پھینک دیں پھر پانی ڈال کر جوش دیں جب اچھی طرح گل جائیں تو پانی پھینک دیں پھر پانی ڈال کر جاش دیں جب ابال آ جائے تو اس میں دودھ ڈال کر پکائیں ۔جب دودھ گاجروں میں جذب ہو جائے تو نیچے اتارلیں اس کے بعد انہیں گھی میں بریان کریں ۔ جب بریا ں ہو جائے تو شیرہ چینی جو کے پہلے سے تیار ہو شامل کریں جب شیرہ جذب ہوجائے تو میوہ جات ومقویات ملادیں ۔گاجر کا حلوا تیار ہے ۔سجاوٹ کے لئے چاندی ورق لگائیں ۔

More From Carrot