Laziz Gosht Tips in Urdu - Laziz Gosht Totkay - Tip No. 1462

Urdu Totkay Laziz Gosht لذیذ گوشت (Tip No. 1462) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Laziz Gosht Recipe In Urdu

لذیذ گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1462

اشیاء:
گوشت ایک کلو
سرخ مرچ ثابت خشک چار عدد
ادرک پیسٹ دو چائے کے چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ
گھی تین چوتھائی کپ
پیاز(کٹے ہوئے) ڈیڑھ کپ
ہلدی ڈیڑھ چائے کا چمچ
پسا ہوا دھنیا تین چوتھائی چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
3/4کپ گرم پانی میں گھلا ہوا ناریل کا گاڑھا پانی دو چائے کے چمچ
لیموں کا رس ایک کھانے کے چمچ
لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچ
کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
گھی گرم کر یں اور ثابت خشک مرچ ڈال کر فرائی کر یں۔ یہاں تک کہ مرچوں کا رنگ تقریباََ سیاہ ہو جائے ۔ اب پیاز ڈال کر فرائی کر یں۔ پیاز شفاف ہو جائیں تو ادرک پیسٹ ڈال کر ایک منٹ کے لئے فرائی کر یں۔ اب سرخ مرچ پاؤڈر، ہلدی، نمک اور پسا ہوا دھنیا ڈال دیں۔ گوشت ڈال کر اسے لہسن پیسٹ ملے پانی کے ساتھ بھونیں ۔یہاں تک کہ پانی جذب ہو جائے۔ گوشت کا رنگ بھورا ہو جانا چاہئے۔ آدھا کپ گرم پانی میں ناریل کا پانی ملا کر شامل کر دیں۔ اور دھیمی آنچ پر پکائیں ۔ گوشت نرم اور مصالحہ گاڑھا ہو جائے تو پسی ہوئی کالی مرچ اور لیموں کا رس ڈال دیں۔ اب اسے اوون سے دس سے پندرہ منٹ تک پکائیں اور اچھی طرح ہلا کر نکال لیں۔ لیجئے مزیدار لذیذ گوشت تیار ہے۔

More From Baked Dishs