Chatni Aam Four Tips in Urdu - Chatni Aam Four Totkay - Tip No. 1260

Urdu Totkay Chatni Aam Four چٹنی آم (Tip No. 1260) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chatni Aam Four Recipe In Urdu

چٹنی آم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1260

اشیاء:
آم ڈیڑھ کلو گرام
نمک ایک چھٹانک
چینی ایک کلو گرام
گرم مصالحہ ثابت آدھا چھٹانک
سرکہ ایک پاؤ
سرخ مرچ پانچ گرام
ترکیب:
آموں کی یہ چٹنی تیار کرنے کے لئے آپ جو آم خریدیں وہ زیادہ کچے ہوں اور نہ ہی بہت زیادہ پکے ہوں بلکہ یہ درمیانی قسم کے ہونے چاہئیں ۔ آموں کو اچھی طرح سے دھو کر صاف اور خشک کر لیا جائے اور پھر تیز چاقوں کی مدد سے چھیل کر باریک پھانکیں کاٹ لی جائیں ۔ ان کی گٹھلیاں نکال دی جائیں اور تراشی ہوئی پھانکوں میں چینی اور نمک اچھی طرح سے ملا کر آدھا گھنٹہ کے لئے رکھ دیں یہ پھانکیں کافی پانی چھوڑ دیں گی اور نمک و چینی ان میں اچھی طرح سے مل جائے گا۔ اب ان کو ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں اور تمام مصالحہ جات اور مرچیں ململ کی پوٹلی میں باند ھ کر پکتی ہوئی آم کی پھانکوں میں ڈال دیں تاکہ قوام میں ان کاثر مل جائے ۔ مصالحے اور مرچ براہ راست قوام میں ڈالنے سے چٹنی کا رنگ خراب ہو جائے ۔ جب آم کی پھانکیں اچھی طرح سے گل جائیں اور قوام گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں ۔ مصالحے کی پوٹلی نکال لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں ۔ ٹھنڈا ہونے پر چینی یا شیشے کے مرتبان میں ڈال کر رکھ لیں۔ کافی عرصے تک خراب نہیں ہونے پائے گی۔ نہایت ہی مزیدار اور لطف و چٹخارے سے بھر پور چٹنی کھانوں کے ساتھ تناول فرمائیں۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba