Labnani Tandoori Machli Tips in Urdu - Labnani Tandoori Machli Totkay - Tip No. 3145

Urdu Totkay Labnani Tandoori Machli لبنانی تندوری مچھلی (Tip No. 3145) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Labnani Tandoori Machli Recipe In Urdu

لبنانی تندوری مچھلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3145

اشیاء:
رہو، سرمئی (سوا سے ڈیڑھ کلو کا پورا ٹکڑا)
سرخ ثابت مرچ آٹھ عدد
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچ پسی ہوئی چھ عدد
نمک دو بڑے چمچ
لہسن پسا ہوا دو چائے کے چمچ
پسا ہوا دھنیا آدھا چائے کا چمچ
ادرک پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
لیموں کا عرق دو عدد
ترکیب:
1۔ مچھلی کے ٹکڑے کو صاف کرکے چھ گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں پھر نمک لگا کر ایک پیالے یا پلاسٹک کے شاپر میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں تقریباً مزید چھ گھنٹے پھر سرکے اور پانی سے دھو لیں۔
2۔گرائنڈر میں لہسن ، ثابت سرخ مرچ، پسا دھنیا، پسی ہلدی ، ادرک، ہری مرچ اور لیموں کا عرق ملا کر پیس لیں اورمچھلی پر اچھی طرح مل دیں اور چار گھنٹے کے لئے رکھ دیں پھر فوائل میں لپیٹ کر پندرہ منٹ کے لئے پہلے سے گرم مائیکروویو میں رکھیں یا تندور میں پکائیں بیچ میں کھول کر دیکھیں اگر مچھلی گل گئی ہو تو ٹھیک ہے ورنہ مزید تھوڑی دیر تندور میں رکھیں۔ آلو بخارے کی چٹنی کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Baked Dishs