Lemon Chicken Bot Tips in Urdu - Lemon Chicken Bot Totkay - Tip No. 2112

Urdu Totkay Lemon Chicken Bot لیمن چکن بوٹ (Tip No. 2112) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Boneless in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Lemon Chicken Bot Recipe In Urdu

لیمن چکن بوٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2112

اشیاء:
چکن بغیر ہڈی ایک کلو
ادرک بیس گرام
لہسن بیس گرام
نمک حسب ذائقہ
دہی پچاس گرام
کٹی ہوئی مرچ بیس گرام
ہلدی پاؤڈر دس گرام
پسا گرم مصالحہ دس گرام
آئل یا گھی پچاس گرام
لیموں کا عرق بیس گرام
زیرہ پسا ہوا دس گرام
ترکیب:
چکن کی بوٹیوں پر ادرک ، لہسن ، نمک اور لیموں کا رس لگا کر ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ دہی میں کٹی لال مرچ، ہلدی پاؤڈر، گرم مصالحہ، نمک اور زیرا ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ چکن کی بوٹیوں کو فریج سے نکال کر اس پر دہی ملا مصالحہ لگا دیں ۔ اب ان بوٹیوں کی سیخ پر چڑھا کر گرل پر پکائیں۔ دس بارہ منٹ بعد سیخوں کونکال کر دیکھیں، اگر گوشت نرم پڑگیا ہوتو اوون سے نکال لیں ورنہ چند منٹ مزید گرل پر پکائیں۔ چکن بوٹی کو سلاد اور چٹنی سے نوش فرمائیں۔

More From Chicken Boneless