Lemon Ice Tips in Urdu - Lemon Ice Totkay

لیمن آئس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Lemon Ice Recipe In Urdu

اشیاء:
پانی چار کپ
چینی دو کپ
کسا ہوا لیموں کا چھلکا دو ٹی سپون
لیمن جوس ایک کپ
ترکیب:
درمیانے سائز کے سوس پین میں چینی اور لیموں کا چھلکا ملائیں ۔ درمیانہ درجہ کی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ چینی گھل جائے اور آمیزہ ابلنے لگے۔ بغیر چمچہ چلائے پانچ منٹ پکائیں۔ درمیانہ سائز کے پیالے پر چھلنی رکھ کر سیرپ انڈیلیں کہ لیموں کا چھلکا اتر جائے۔ کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا کر لیں۔ اس میں لیمن جوس ڈال دیں۔ آئس کریم کنستر میں ڈال کر اسے جما لیں۔

More From Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen - مزید