Achar Lemo O Sabz Mirch Tips in Urdu - Achar Lemo O Sabz Mirch Totkay - Tip No. 1226

Urdu Totkay Achar Lemo O Sabz Mirch اچارلیموں وسبز مرچ (Tip No. 1226) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pickle in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Achar Lemo O Sabz Mirch Recipe In Urdu

اچارلیموں وسبز مرچ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1226

اشیاء:
لیموں 50عدد (بڑے بڑے )
سرخ مرچ آدھا پاؤ
نمک آدھا پاؤ
زیرہ آدھا پاؤ
رائی آدھاپاؤ
ہلدی آٹھ عدد چمچ (چائے والے)
لہسن آدھا کلو
ادرک ایک پاؤ
سبز مرچ آدھا کلو
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
سب سے پہلے لیموں کو دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیا جائے۔ اور جب ایک ابال آجائے تو اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر ان کے دودو ٹکڑے کاٹ کر مرتبان میں ڈالتے جائیں۔ لہسن، سرخ مرچیں کاٹ کر ڈال دیں۔ ادرک کے باریک ٹکڑے کاٹ کر ڈال دئیے جائیں ۔ تھوڑے سے سرسوں کے تیل میں تمام مصالحہ جات کو اچھی طرح سے بھون لیا جائے۔ نمک اور ہلدی کو باریک پیس کر ان مصالحوں میں ملا لیا جائے اور بھنے ہوئے مصالحوں کو بھی موٹا موٹا کوٹ لیا جائے اور اس مصالحے کو لیموں میں اچھی طرح سے ملا لیا جائے۔ سبز مرچوں کو درمیان میں سے کاٹ لیا جائے اور ان کے اندر بھی یہ مصالحہ بھر کر مرتبان میں ڈالتے جائیں ۔ سوا کلو گرام کے قریب تیل سرسوں لے کر اس کو گرم کر لیا جائے اور لیموں سبز مرچ والے مرتبان میں ڈال دیا جائے اور چمچ سے اچھی طرح لیموں اوپر نیچے کر دئیے جائیں۔پانچ چھ دن میں اچار تیار ہو جائے گا۔ نہایت ہی لذت بخش اور ذائقے سے بھر پور اچار تیار ہو تا ہے۔کھانے کے ساتھ مزے مزے سے تناول کر سکتے ہیں۔

More From Pickle