Liver Spread Tips in Urdu - Liver Spread Totkay - Tip No. 1765

Urdu Totkay Liver Spread لیور سپر یڈ (Tip No. 1765) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fast Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Liver Spread Recipe In Urdu

لیور سپر یڈ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1765

اجزاء:
چکن یا مٹن لیور(کلیجی) 200گرام
پیاز دو عدد(بڑے)
سرکہ کپ
نمک چائے کا چمچ
کالی مرچ(تازہ پسی ہوئی) ایک کھانے کا چمچ
خالص تیل چائے کا چمچ
ترکیب:
لیور (کلیجی) کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں۔ پھر چاقو سے چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں اور اس کے بعد ہر گز نہ دھوئیں ۔ پیاز کو اچھی طرح کاٹ لیں۔ لیور(کلیجی) کو سرکہ اور نمک لگا کر دو گھنٹے تک پڑا رہنے دیں ۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کر یں ، بغیر ہتھی کے کڑاہی ہو تو بہتر ہے۔ تیل میں پیاز ڈال کر اتنا پکائیں کہ وہ گلابی رنگت اختیار کر لیں۔ پھر لیور مکسچر ڈال کر تیز آنچ پر جلد پکا لیں۔ اس کے بعد کالی مرچ ڈال کر مکس کر یں اور چولہے سے اتار لیں۔ کلیجی جلدپک جاتی ہے، زیادہ نہ پکائیں ورنہ وہ سخت اور اکڑ جائیگی۔ لیجئے میزید ار سینڈوچ لیور سپریڈ تیار ہے۔ چپاتیوں کے ساتھ بھی مزیدار لگے گی۔

More From Fast Food