Aloo Lobia Tips in Urdu - Aloo Lobia Totkay

آلو لو بیا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Aloo Lobia Recipe In Urdu

اشیاء:
لو بیا آدھا کلو
گھی 125گرام
ادرک 10گرام
سفید زیرہ ایک چمچ
آلو ایک پاؤ
پیاز چار عدد
لہسن دس جوئے
نمک مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
لوبیا 2گھنٹے کے لئے پانی میں بھگو دیں۔ آلو چھیل کر ٹکڑے لیں۔ لہسن، ادرک، پیاز باریک کتر لیں۔ دیگچی میں گھی گرم کر یں۔ پسا ہوا دھنیا، نمک، مرچ، ، لہسن ، ادرک اور زیرہ ڈال کر مصالحہ بنا لیں۔ مصالحہ تیار ہو جائے تو آلو اور لوبیا ڈال کر بھونیں۔ پانچ منٹ بعد ایک پیالی پانی ڈال دیں۔ ڈھکن ڈھانپ کر 15منٹ پکائیں ۔ اگر لوبیا اور آلو گل گئے ہوں تو اتار کر گرم مصالحہ چھڑک دیں۔ ورنہ مزید پانچ منٹ پکائیں۔

More From Potato - مزید