Champ Lobia Tips in Urdu - Champ Lobia Totkay - Tip No. 2895

Urdu Totkay Champ Lobia چانپ لوبیا (Tip No. 2895) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Champ Lobia Recipe In Urdu

چانپ لوبیا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2895

اشیاء:
چانپ آدھ کلو
سرخ لوبیا ایک بڑا چمچہ
سویا سوس ایک بڑا چمچہ
سرکہ ایک بڑا چمچہ
لہسن دو جوئے
کارن فلور ایک بڑا چمچہ
نمک حسب پسند
سیاہ مرچ پسی ہوئی حسب پسند
کوکنگ آئل ایک بڑا چمچہ
ترکیب:
لہسن باریک باریک کاٹ لیں۔ چانپوں پر نمک لگا کر پانچ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ سرخ لوبیا ابال لیں۔ سب سے پہلے چانپوں کو ابا لیں۔ جب یہ گل جائیں تو ایک پیالی پانی اس میں ضرور بچ جانا چاہیے۔پھر چانپوں کو نکا لیں اور بچے ہوئے پانی میں کارن فلور، سرکہ، سویا سوس اور کالی مرچیں اچھی طرح ملائیں۔ ابلے ہوئے سرخ لوبیے کو بھی شامل کر یں۔ تیل گرم کر یں اور ان میں لہسن اور ابلی ہوئی چانپوں کو تل کر ہلکا سا بھون لیں۔ آخر میں چانپوں میں سرخ لوبیے کو شامل کر لیں۔ لذیذ چانپوں اور لوبیے کی اس ڈش کو ڈبل روٹی کے سلائس کے ساتھ تناول کر یں۔

More From Gosht Aur Beef