Lutfi Kabab Tips in Urdu - Lutfi Kabab Totkay - Tip No. 2223

Urdu Totkay Lutfi Kabab لطفی کباب (Tip No. 2223) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Lutfi Kabab Recipe In Urdu

لطفی کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2223

اشیاء:
قیمہ ایک کلو
چربی 200گرام
پیاز کلو
ادرک 50گرام
ہری مرچ 50گرام
لہسن 50گرام
زیرہ سفید ایک کھانے کا چمچ
اجوائن ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ دو کھانے کے چمچ
پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
دھنیا ثابت ایک کھانے کا چمچ
میٹھا سوڈا دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
قیمہ، ادرک، لہسن اور ہری مرچ کو ایک بار مشین سے نکلوا کر الگ رکھ دیں پھر پیاز کو پیس کر اس کا پانی اچھی طرح نچوڑ لیں۔ اب پیاز کے ساتھ باقی تمام مصالحہ یعنی اجوائن ، سفید زیرہ ، گرم مصالحہ ، پسی لال مرچ، دھنیا ثابت ، میٹھا سوڈا اور نمک، قیمے والے آمیزے میں ملا کر ہاتھوں سے اچھی طرح مکس کر کے 20منٹ کے لئے رکھ دیں۔
اب 40گرام کے قریب قیمہ لے کر سیخوں پر چڑھاتے جائیں اور کوئلوں پر بھون لیں، گرما گرم کباب دہی اور دھنیے کی چٹنی کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Cutlus Aue Kebab