Macher Jhol Tips in Urdu - Macher Jhol Totkay

ماچھر جھال کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Macher Jhol Recipe In Urdu

اجزاء:
مچھلی 500گرام
زیتون کا تیل 1 کھانے کا چمچ
میتھی دانہ ایک چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچ
لہسن کی پیسٹ چائے کا چمچ
ٹماٹر (کٹے ہوئے) 200گرام
نمک ایک چائے کا چمچ
پانی کپ
ہری مرچ (کٹی ہوئی) چار عدد
چلی پاؤڈر چائے کا چمچ
تازہ ہرا دھنیا ایک کپ (کٹا ہوا)
ترکیب:
مچھلی کو اچھی طرح دھو کر رکھ لیں۔ کڑاہی میں ایک کھانے کا چمچ تیل ڈال کر گرم کر یں اور اس میں میتھی دانہ ڈال دیں۔ جب وہ جوش کھانا بند کر دے اور اپنی خوشبو چھوڑ دے تو تیل میں ہلدی پاؤڈر، چلی پاؤڈر، لہسن کی پیسٹ، ٹماٹر اور نمک بھی ڈال دیں ۔ پھر ان سب اشیاء کو درمیانہ آنچ پر اتنا پکائیں کہ ٹماٹر نرم ہو جائیں اور لہسن کی الگ محسوس ہونے والی خوشبو غائب ہو جائے۔ پھر ہری مرچیں اور پانی ملا ئیں ۔ جب یہ آمیزہ اُبلنے لگے تو مچھلی ڈال کر اچھی طرح پکائیں ، یہاں تک کہ مچھلی اچھی طرح گل جائے۔ پھر ہرا دھنیا اور نصف کھانے کا چمچ زیتون کا تیل ڈال دیں۔ چولہے سے اُتار کر بنگالی انداز میں اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ نوش کی جائے تو خوب مزہ دے گی۔

More From Machli Ke Pakwan - مزید