Machhli Ki Biryani Tips in Urdu - Machhli Ki Biryani Totkay - Tip No. 6156

Urdu Totkay Machhli Ki Biryani مچھلی کی بریانی (Tip No. 6156) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Machhli Ki Biryani Recipe In Urdu

مچھلی کی بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6156

مچھلی کو دھو کر اچھی طرح صاف کر لیں (اگر رہو مچھلی ہوتو بہترہے )لہسن چھیل لیں ۔
اس میں سارا گرم مصالحہ اور نمک ڈال کر پیس لیں ۔
یہ لئی سی بن جائے گی ۔
اب اس لئی کو مچھلی کے ٹکڑوں میں دونوں طرف اچھی طرح ملا دیں اور تقریباً چار پانچ گھنٹے تک پڑا رہنے دیں ۔
اگر ایک دن رکھیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔
ایک برتن میں گھی کڑکڑائیں اور دیر تک بھونیں ۔
جب مصالحہ سرخ ہوجائے تو تھوڑا ساپانی کا چھینٹا دے کر آنچ پر سے اتار لیں ۔
اب ایک دوسری دیگچی میں چاول ڈال کر ابال لیں ۔
جب چاول تین حصے پک جائیں تو نچوڑ کر پانی نکال دیں اور کھلے منہ کی پتیلی میں دوسری بریانی کی طرح اس میں بھی چاول اور مچھلی موصالحے کی تہیں لگائیں۔
سب سے اوپر چاولوں کی تہہ ہونی چاہیے ۔
منہ بندکر کے دم پر لگا دیں ۔
دس پندرہ منٹ کے بعد اتارلیں ۔
لذیذ بریانی تیار ہے ۔

More From Biryani