Machhli Ki Nihari Tips in Urdu - Machhli Ki Nihari Totkay - Tip No. 6138

Urdu Totkay Machhli Ki Nihari مچھلی کی نہاری (Tip No. 6138) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Machhli Ki Nihari Recipe In Urdu

مچھلی کی نہاری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6138

گوشت یا چکن کی ہڈیوں کو پیاز،کالی مرچیں اور پانی ڈال کر ابال کر یخنی بنالیں ۔
مچھلی کے سلائسز کو صاف دھو کرنمک ،لال مرچ دھنیا ،زیرہ ،خشک آٹا(سب ایک ایک کھانے کا چمچ )پانی میں ملا کر لگائیں اور کچھ دیر کے لئے رکھ دیں ۔
پھر کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں۔
سونف ،بڑی الائچی کے دانے ،سونٹھ اور پپلی کو باریک پیس لیں ،دہی میں نمک ،لال مرچ ،پسا ہوادھنیا،زیرہ اور پسے ہوئے مصالحے ملالیں ۔
ایک علیحدہ پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور اس میں دو پیاز کو سنہری فرائی کرلیں ۔
لہسن ڈال کر ایک سے دو منٹ ہلکا سا فرائی کریں اور پھر آٹا ڈال کر اچھی طرح خوشبو آنے تک بھونیں۔ اس میں مصالحے کا مکسچر ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ ہوجائے ۔پھر اس میں یخنی کو چھان کر ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ پکائیں ۔
پھر فرائی کی ہوئی مچھلی ڈال کر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

More From Machli Ke Pakwan