Machine Ki Ice Cream Tips in Urdu - Machine Ki Ice Cream Totkay - Tip No. 2968

Urdu Totkay Machine Ki Ice Cream مشین کی آئس کریم (Tip No. 2968) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Homemade Icecream in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Machine Ki Ice Cream Recipe In Urdu

مشین کی آئس کریم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2968

اشیاء:
دودھ یا ربڑی ایک کلو
قلمی شورہ ایک چھٹانک
سبز الائچی چھ عدد
چینی حسب ضرورت
برف تین کلو
نمک آدھ پاؤ
ترکیب:
آئس کریم کی مشین کو اچھی طرح صاف کر لیں۔ دودھ کو ابال کر خوب گاڑھا کر لیں۔ الائچی کے دانے پیس کر دودھ میں ملا لیں اور چینی بھی پہلے ہی ڈال دیں۔ اب یہ تیار شدہ دودھ مشین کے ڈبے میں ٹھنڈا کر کے ڈال دیں۔ اور ڈھکنا خوب اچھی طرح سے بند کر یں۔ برف کو کوٹ کر اس میں نمک اور قلمی شورہ ملا کر دودھ والے ڈبے کے چاروں طرف دبا دبا کر بھر دیں اور دس پندرہ منٹ تک پڑ ارہنے دیں۔ اب مشین کی ہتھی کو گھمانا شروع کر دیں۔ اور تیز تیز چلاتے جائیں۔ تقریباًپون گھنٹے تک مشین چلاتے رہیں۔ برف مشین میں کم ہو جائے تو اور ڈال دیں۔ آئس کریم جب جمنے والی ہو گی تو مشین کی ہتھی سخت ہوتی جائے گی۔ اور کافی زور لگانے سے گھومے گی۔ اب آپ دودھ والے ڈبے کا ڈھکنا ذرا سا اٹھا کر دیکھ لیں۔ آئس کریم جم چکی ہے۔ توہتھی گھمانا بند کر دیں اور آئس کریم کپ وغیرہ میں نکال لیں۔

More From Homemade Icecream