Machli Aur Methi Palak Ka Saag Tips in Urdu - Machli Aur Methi Palak Ka Saag Totkay

مچھلی اور میتھی، پالک کا ساگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Machli Aur Methi Palak Ka Saag Recipe In Urdu

اشیاء:
مچھلی سنگھاڑا/راہو ایک کلو
پالک دو کلو
لہسن آدھا پاؤ
گھی ایک پاؤ
میتھی ایک پاؤ
پیاز آدھا پاؤ
نمک مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
پالک اور میتھی کو علیحدہ علیحدہ باریک کاٹ لیں۔ میتھی کو دھو کر رکھ لیں اور پالک کو اچھی طرح دھو کر ابال لیں اور پھر سل پر باریک پیس لیں۔ مچھلی کو دھو کر لہسن اور نمک سرخ مرچ پیس کر لگا دیں اور دو سے چار گھنٹے تک پڑا رہنے دیں۔ پھر گھی میں تل کر مچھلی نکال لیں۔ گھی مصالحہ والا علیحدہ رکھ لیں۔اب پیاز سرخ کر یں اور نمک مرچ ڈال کر مصالحہ بنائیں اس میں میتھی ڈال دیں اور خوب بھونیں یہاں تک کہ میتھی کا رنگ بدل جائے۔ اب اس میں مچھلی والا گھی مصالحہ پالک سب کچھ ڈال دیں اور تھوڑا سا بھونیں اور پھر ذرا سا پانی ڈال کر رکھ دیں اور سوئے ڈال کر دم لگا دیں۔

More From Machli Ke Pakwan - مزید