Dahi Machli Tips in Urdu - Dahi Machli Totkay - Tip No. 1753

Urdu Totkay Dahi Machli دہی مچھلی (Tip No. 1753) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dahi Machli Recipe In Urdu

دہی مچھلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1753

زاجزاء:
مچھلی آٹھ پیس
تازہ دہی کپ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچ
گرائنڈ کیا ہوا ادرک 1 چائے کا چمچ
ہری مرچیں دو عدد (کٹی ہوئی)
پیاز ایک عدد(چھوٹا چھوٹا کٹا ہوا)
نمک چائے کا چمچ
سفید رائی ایک کھانے کا چمچ
تیزپتا ایک عدد
کالی مرچ کے دانے 10عدد
گرم مصالحہ پاؤڈر چائے کا چمچ
ترکیب:
مچھلی کو اچھی طرح دھو لیں۔ دہی کو پھینٹ کر اس میں ہلدی گرائنڈ کیا ہوا ادرک، ہری مرچیں ،پیاز، نمک اور رائی کی پیسٹ شامل کر یں ۔ پھر مچھلی کو اس پیسٹ میں اچھی طرح ڈبو کر ایک گھنٹہ تک پڑا رہنے دیں۔ تیز پتے اور کالی مرچ کے دانوں کو ایک کڑاہی میں خشک ہی بھون لیں۔ جب وہ خوشبو چھوڑنے لگیں تو اس میں نصف کپ پانی ڈال کر پیسٹ سمیت مچھلی بھی ڈال دیں۔ تیز آنچ پر اتنا پکائیں کہ وہ اُبلنے لگے۔ پھر آنچ ہلکی کر کے ڈھکن دے دیں۔ جب مچھلی اچھی طرح گل جائے اور گریوی گاڑھی ہو جائے تو گرم مصالحے کا چھڑ کاؤ کر کے چولہے سے اتار لیں۔ یہ ایک بنگالی طرز کی تر کیب ہے جسے شوگر کے مریضوں کے لئے موزوں ہونے کے سبب ہم نے یہاں پیش کیا ہے، اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ مکمل طور پر آئل فری ہے۔

More From Machli Ke Pakwan