Machli Haray Masalay Wali Tips in Urdu - Machli Haray Masalay Wali Totkay - Tip No. 1663

Urdu Totkay Machli Haray Masalay Wali مچھلی ہرے مصالحے والی (Tip No. 1663) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Machli Haray Masalay Wali Recipe In Urdu

مچھلی ہرے مصالحے والی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1663

اجزاء:
مچھلی (پمفرٹ) ایک کلو
ہرا دھنیا (پسا ہوا) ایک کھانے کا چمچ
ادرک (پسی ہوئی) ایک چائے کا چمچہ
لیموں دو عدد
نمک حسب ذائقہ
پودینہ (پسا ہوا) دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ (پسی ہوئی) ایک کھانے کا چمچ
لہسن(پسا ہوا) ایک چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
تیل حسب ذائقہ
ترکیب:
مچھلی کو اچھی طرح صاف کر لیں آڑے کٹ لگائیں۔ اب نمک ایک لیموں کا رس مچھلی پر ٹپکا دیں اور آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ تمام مصالحے ایک پیالے میں ڈال کر ملا ئیں۔ دوسرے لیموں کا رس نچوڑ کر مصالحے میں ڈال دیں۔ آدھے گھنٹے کے بعد یہ آمیزہ بھی مچھلی پر اچھی طرح لگا دیں۔ ایک کڑھائی میں تیل گرم کر کے ایک ایک مچھلی ڈال کر فرائی کر تے جائیں۔ اگر مصالحہ بچ گیا ہو تو مچھلی پر تلتے وقت لگا دیں۔

More From Machli Ke Pakwan