Machli Ka Irani Salan Tips in Urdu - Machli Ka Irani Salan Totkay - Tip No. 3415

Urdu Totkay Machli Ka Irani Salan مچھلی کا ایرانی سالن (Tip No. 3415) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Machli Ka Irani Salan Recipe In Urdu

مچھلی کا ایرانی سالن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3415

اشیاء:
مچھلی ایک کلو
گرم مصالحہ تین تولہ
کشمش آدھا پاؤ
دھنیا چار تولہ
ادرک ایک چھوٹی گانٹھ
لال مرچ چار تولہ
زیرہ تین تولہ
گرم مصالحہ تین تولہ
گھی ایک پاؤ
زعفران دو ماشہ
بادام آدھا پاؤ
پیاز ایک پاؤ
لیموں دو عدد
سونف تین تولہ
دہی ایک پاؤ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
مچھلی کے ٹکڑے کر کے انہیں لیموں کے عرق سے دھوئیے پھر ان پر نمک لگا کر کچھ دیر پڑا رہنے دیجئے۔ اس کے بعد بیسن اور دہی سے دھوئیے۔ پھر سونف اور زیرے کے پانی سے دھوئیے۔ پھر نمک اور پسا ہوا مصالحہ لگا کر رکھ دیجئے۔ اب گھی کڑ کڑاکر اس میں پیاز کے لچھے لال کیجئے اور انہیں نکال کر ایک پلیٹ پر رکھ دیجئے۔ اسی گھی میں مچھلی کے ٹکڑے ڈال کر انہیں کچھ دیر تک تلئے۔ اس کے بعد تلے ہوئے پارچوں کو لیموں کی چاشنی دیجئے۔ اس کے چند ایک منٹ بعد میوے پتیلی میں ڈال دیجئے۔ پھر زعفران ڈالئے۔ دھنیا پیس کر پانی میں ملا کر تیار رکھئے۔ اگر مچھلی پتیلی کے پیندے میں لگنے لگے تو فوراً یہ پانی دیجئے اور مچھلی کے ٹکڑوں کو جلنے سے بچائیے۔ دھنئے کے پانی سے تھوڑا سالعاب بھی ہوجائے گا۔ اسے خشک نہ ہونے دیں اور حسب منشاء گاڑھا گاڑھا مصالحہ رکھ کر اتار لیں مصالحہ اتنا لعاب دار ہونا چاہیے کہ روٹیوں سے کھایا جا سکے۔

More From Machli Ke Pakwan