Machli Ka Pulao Tips in Urdu - Machli Ka Pulao Totkay - Tip No. 1546

Urdu Totkay Machli Ka Pulao مچھلی کاپلاؤ (Tip No. 1546) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Machli Ka Pulao Recipe In Urdu

مچھلی کاپلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1546

اشیاء:
مچھلی آدھ کلو
چاول آدھ کلو
گھی 180گرام
لہسن دو گٹھی بڑی
پیاز دو عدد
زیرہ سفید ایک چمچی چائے کی
سوکھا دھنیا ایک چمچی چائے کی
گرم مصالحہ ضرورت کے مطابق
ترکیب:
مچھلی کو صا ف کر کے دھو لیں اور اس کے ایک سے ٹکڑے ڈبل روٹی کے سلائس کی طرح بنا لیں۔ لہسن 125گرم چھیل کر اس میں نمک، سرخ مرچ ،دو لونگ، ایک چٹکی زیرہ سفید ،ایک چٹکی زیرہ سیاہ ،سوکھا دھنیا چار عدد سیاہ مرچ ایک موٹی الائچی ڈال کر باریک پیس لیں اس میں ذرا ساپانی ڈال کر ایک سا پیسٹ(لئی) کی طرح بنائیں ۔ یہ پیسٹ مچھلی کے ٹکڑوں کو لگا دیں۔یہ لگا نے کے بعد مچھلی فریج میں رکھ دیں۔ کم ازکم دو گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ دو دن اگر آپ کو دودن رکھنا ہو تو مچھلی کوبرف والے خانے میں رکھیں ۔ اور اگر دوگھنٹے رکھنا ہو تو نیچے رکھ دیں۔ اب مچھلی کو گھی میں تل لیں مچھلی گل جائے لیکن اس کا مصالحہ سرخ رہے ہلکی آنچ پر تلنے پر مچھلی پر مصالحہ سرخ رہے گا سیاہ ہونے نہیں پائے گا۔ اب مچھلی اتار لیں ۔ چاول کو آدھ گھنٹہ کے لئے بھگو لیں اب گھی میں پیاز بھون کر بادامی رنگ کر کے اوپر گرم مصالحہ بہت تھوڑ اسا ڈال دیں اور چاول سے دو گنا پانی ڈال د یں۔ پانی پکنے پر اس میں چاول ڈال دیں۔ اور چاول سے دوگنا پانی ڈال دیں۔ جب چاول پک جائیں اور دم دینے کے لائق ہو جائیں تو اس میں مچھلی کے تلے ہوئے ٹکڑے ڈال دیں اس کا مصالحہ اور گھی بھی ساتھ مچھلی کا پلاؤ تیار ہے۔

More From Biryani Aur Pulao