Machli Ka Sada Salan Tips in Urdu - Machli Ka Sada Salan Totkay - Tip No. 4181

Urdu Totkay Machli Ka Sada Salan مچھلی کا سادہ سالن (Tip No. 4181) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fish Curry in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Machli Ka Sada Salan Recipe In Urdu

مچھلی کا سادہ سالن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 4181

مچھلی کے گوشت کو دھو کر خشک ہونے کے لئے رکھ دیں
نمک، مرچ پاؤڈر، ادرک لہسن کی پیسٹ اور ہری مرچوں کی پیسٹ مچھلی کے ٹکڑوں پہ لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ چھوڑ یں
اب گہرے فرائینگ پین یا کڑاہی میں آدھا کپ تیل گرم کر کے تینوں کٹے ہوئے پیاز تل کر سنہری کر لیں
سنہری پیاز میں گوشت کے ٹکڑے ڈال کر تلیں لیکن چمچ سے نہ ہلائیں
برتن کو ہلا کر گوشت کا رخ بدل لیں
اب تمام مصالحہ جس میں گوشت کو آدھے گھنٹے کے لئے رکھا تھا
برتن میں ڈال دیں آنچ دھیمی کر دیں اور اس مصالحے میں مچھلی کو 10-15منٹ تک بھاپ میں پکنے دیں
آخر میں کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک کر چند منٹ دم پہ رہنے دیں گرم گرم سالن کھانے کیلئے پیش کر یں

More From Fish Curry