Machli Ka Shorba Tips in Urdu - Machli Ka Shorba Totkay - Tip No. 2865

Urdu Totkay Machli Ka Shorba مچھلی کا شوربہ (Tip No. 2865) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Machli Ka Shorba Recipe In Urdu

مچھلی کا شوربہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2865

اشیاء:
مچھلی ایک کلو
گھی تین چھٹانک
پیار آدھ پاؤ
دہی ایک پاؤ
لہسن آدھ پاؤ
دھنیا پسا ہوا
نمک حسب پسند
سفید زیرہ پسا ہوا آدھ ٹی اسپون
سرخ مرچ پسی ہوئی حسب ذائقہ
گرم مصالحہ پسا ہوا ایک ٹی اسپون
ہلدی ایک ٹی اسپون
ترکیب:
مچھلی کے ٹکڑے اس طریقے سے کاٹیں جس طرح ڈبل روٹی کے سلائس کاٹے جاتے ہیں۔ ان پرنمک لگا کر ایک گھنٹہ پڑا رہنے دیں۔ پھر بیسن یا آٹا مل کر انہیں دھو لیا جائے۔ اس کے بعد چھلنی میں ڈال دیں جس سے پانی نکل جائے گا۔ نمک، مرچ، ہلدی، دھنیا اور لہسن پیس لیں۔ اس مصالحے کی لئی سی بناکر مچھلی کے ٹکڑے پر لیپ دیں اور کم از کم چار گھنٹے تک پڑ ا رہنے دیں۔ دیگچی میں گھی کڑ کڑائیں۔ اس میں پیاز کے باریک لچھے کتر کر تل لیں۔ چار جوئے لہسن کے بھی چھیل کر ڈال دیں۔ لہسن بادامی ہو جائیں تو مچھلی اس گھی میں ڈال دیں۔ جب مصالحہ گھی چھوڑ دے تو مچھلی ڈال دیں۔ اور اس قدر بھونیں کہ مچھلی آدھی گرم ہو جائے۔ اس کے بعد اس میں پانی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ حسب خواہش شوربہ رکھ کر اس میں سبز دھنیا ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ کچھ دیر بعد اتار کر اس پر گرم مصالحہ چھڑک دیں۔ لیجئے ! لذیذ شوربے دار مچھلی کا سالن تیار ہے۔

More From Machli Ke Pakwan