Machli Kabab Tips in Urdu - Machli Kabab Totkay

مچھلی کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Machli Kabab Recipe In Urdu

اجزاء:
مچھلی (بھاپ میں گلا کے صاف کی ہوئی) آدھا کلو
ڈبل روٹی (پانی میں بھیگے اور نچوڑ ے ہوئے ) چار سلائس
پیاز درمیانہ سائز (کتری ہوئی) ایک عدد
لہسن ایک چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچہ
نمک دو چائے کے چمچے
ڈبل روٹی کا چورا 50گرام
پودینے یا ٹماٹر کی چٹنی سجانے کے لئے
ادرک (کتری ہوئی) ایک چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا (کترا ہوا) ایک چائے کا چمچہ
ہری مرچیں(کتری ہوئی) دو عدد
انڈوں کی سفیدی دو عدد
تیل ایک پاؤ
ترکیب:
پانی میں بھیگی ہوئی ڈبل روٹی مچھلی میں ملا دیں۔ اس کے بعد پیاز، ادرک ،گر م مصالحہ ،ہرا دھنیا ،ہر ی مرچیں ،لہسن، نمک ملا کر اس کو 12حصوں میں تقسیم کر کے کسی بھی شکل کے کباب بنا لیں۔ کبابوں کو کچھ دیر کے لئے فرج میں رکھ دیں۔ انڈے سفیدی کو خوب پھینٹ لیں۔ کباب کو سفیدی میں ڈبو کے ڈبل روٹی کا چورا مل لیں۔ کڑھائی میں تیل خوب گرم کر کے کبابوں کو تل لیں ۔ پودینے یا ٹماٹر کی چٹنی کے سات کھائیں۔

More From Cutlus Aue Kebab - مزید