Machli Kantay Samet Tips in Urdu - Machli Kantay Samet Totkay

مچھلی کانٹے سمیت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Machli Kantay Samet Recipe In Urdu

اشیاء:
مچھلی آدھا کلو
کچا سہاگہ دو ماشہ
لہسن بارہ جوے
دھنیا خشک پسا ہوا دو تولہ
نمک، لال مرچیں حسب ضرورت
پیٹھے کا گودا ایک پاؤ
پیاز ایک پوتھی
زیرہ سفید دو تولہ
سرسوں کا تیل آدھا پاؤ
ہری مرچیں حسب ضرورت
ترکیب:
مچھلی کے ٹکڑے کیجئے۔ انہیں صاف پانی سے دھوئیے پھر ان میں چھری کی نوک سے سوراخ کیجئے۔ اور ان پر پیٹھے کا آدھا گودا اور آدھا سہاگہ مل دیجئے۔ اب مصالحہ تیار کر کے اسے تیل میں تلئے۔ پھر پیٹھے کا باقی آدھا گودا اور سہاگہ آدھے پانی میں پیسئے اور اس مرکب کو تلے ہوئے مصالحہ سمیت مچھلی کی ہڈی دار پارچوں پر مل دیجئے۔ ان کے اثر سے کانٹا گل جائے گا۔
اب تیل کڑکڑا کر پارچے اس میں رکھئے اور پتیلی کا منہ بند کر کے پکاڈ الئے۔ تھوڑی دیر بعد دیکھئے مگر شوربا لعاب دار ہو گیا ہو تو چولہے سے اتار کر گرم گرم ڈش میں نکال کر اہل خانہ کے آگے پیش کر یں۔ حسب ضرورت ہرا دھنیا اور ہری مرچ کاٹ کر چھڑک دیجئے۔

More From Machli Ke Pakwan - مزید