Machli Kay Naan Tips in Urdu - Machli Kay Naan Totkay - Tip No. 1756

Urdu Totkay Machli Kay Naan مچھلی کے نان (Tip No. 1756) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Machli Kay Naan Recipe In Urdu

مچھلی کے نان کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1756

اجزاء:
مچھلی 500گرام
براؤن بریڈ دو یا تین بڑے سلائس
پکے ہوئے نوڈلز دو کپ
ہری مرچیں دو عدد
ادرک ایک سنٹی میٹر ٹکڑا
جائفل (کد و کش کی ہوئی) چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر چائے کا چمچ
پنیر (چاہیں تو) دو کیوبز چھوٹی چھوٹی کٹی ہوئی
انڈے دو عدد
دودھ ایک کپ
ہرا دھنیا(کٹا ہوا) 1/3کپ
نمک چائے کا چمچ
ٹماٹر (کٹا ہوا) ایک عدد
پیاز(کٹا ہوا) ایک عدد
ترکیب:
کوئی بھی بڑی مچھلی جیسے کہ ” راہو“ پوم فریٹ“ یا سرمئی وغیرہ اس ڈش کے لئے شامل کی جاسکتی ہے۔ مچھلی کو سٹیم دیکر کانٹے اور چھلکا تلف کر دیں۔ براؤن بریڈ کے سلائسز کو چورہ چورہ کر لیں۔ ادرک اور ہری مرچوں کو ایک ساتھ گرائنڈ کر لیں۔ پھر تمام اجزاء کو آپس میں مکس کر کے ایک ہلکی تیل لگی بیکنگ ڈش میں رکھ کر180سنٹی گریڈ یا 350فارن ھائیٹ پر اوون میں ایک گھنٹہ تک یا اتنا بوائل کر یں کہ اگر ایک چاقو درمیان میں ڈالا جائے تو وہ بالکل صاف واپس نکل آئے۔

More From Baked Dishs