Machli Palak Tips in Urdu - Machli Palak Totkay

مچھلی پالک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Machli Palak Recipe In Urdu

اشیاء:
مچھلی آدھ کلو(راہو)
پالک ایک کلو
گرم مصالحہ ایک ٹی اسپون
میتھی آدھ پاؤ
گھی ایک پاؤ
پیاز ایک عدد بڑا
لہسن ایک چھٹانک
نمک حسب پسند
مرچ حسب پسند
ہلدی حسب پسند
نوٹ:مچھلی لیتے وقت د کاندار سے کہیں کہ مچھلی پالک کے ساگ کے لئے بنائی جائے۔
ترکیب:
مچھلی پرنمک لگا کر رکھ دیں۔ تقریباً ایک گھنٹے کے بعدمچھلی کو دھو کر لہسن، نمک اور سرخ مرچ پیس کر اچھی طرح لگا دیں اور چار گھنٹے تک اسے پڑا رہنے دیں۔ ایک فرائی پین میں تھوڑا سا گھی ڈال کر گرم کر لیں اور مچھلی کے ٹکڑوں کو تل لیں اور نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔ پالک کو باریک کاٹ کر دھو لیں اور ابال کر سل پر پیس لیں۔ میتھی کو باریک کاٹ کر دھو لیں۔ اس کے بعد ایک دیگچی میں گھی گرم کرکے پیاز کاٹ کر اس میں ڈال دیا جائے۔ جب پیاز سرخ ہو جائے تو نمک اور مرچ ڈال دی جائے۔ دو منٹ کے بعد میتھی بھی اس میں ڈال دیں۔ اب اسے خوب اچھی طرح بھونیں۔ جب میتھی کا رنگ بدل جائے تو پسی ہوئی پالک ڈال دیں اور پھر اچھی طرح بھونیں۔ جب پالک خوب بھن جائے تو تھوڑا سا پانی ڈال کر دم پر لگا دیں۔ جب پالک تیار ہو جائے تو اس میں مچھلی کے تلے ہوئے ٹکڑے ڈال دیں گرم مصالحہ چھڑک کر ڈھکنا بند کردیں۔دس منٹ بعد آنچ پر سے اتار لیں۔ لیجئے!نہایت لذیذمچھلی پالک تیار ہے۔

More From Machli Ke Pakwan - مزید