Machli Pulao Tips in Urdu - Machli Pulao Totkay - Tip No. 2075

Urdu Totkay Machli Pulao مچھلی پلاؤ (Tip No. 2075) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Machli Pulao Recipe In Urdu

مچھلی پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2075

اشیاء:
مچھلی کلو(کانٹے نکال کر اسٹر پس کاٹ لیں)
فلک باسمتی رائس کلو
تیل تین کپ
لہسن کے جوے 12-15عدد
پیاز(باریک کٹی ہوئی) دو عدد
زیرہ ایک چائے کا چمچہ
لونگ چھ عدد
ثابت دھنیا دو چائے کے چمچے
ثابت سیاہ مرچ 10-12عدد
نمک حسب ذائقہ
ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچہ
سرخ مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچہ
ترکیب:
گرائنڈ میں لہسن، زیرہ، لونگ ، ثابت دھنیا، سیاہ مرچ، نمک اور سرخ مرچ پاؤڈر ڈال کر گرائنڈ کر لیں۔ مچھلی کے اسٹرپس کو دھو کر خشک کرلیں۔ تیا رکیا ہوا مصالحہ مچھلی میں ڈال کر دو گھنٹے کے لئے فریج میں میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں تیل گرم کر یں اور ا س میں مچھلی کے اسٹرپس ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر یں۔(زیادہ فرائی مت کر یں ورنہ مصالحہ جل جائے گا)۔ایک پتیلے میں بقیہ تیل گرم کر کے اس میں ثابت گرم مصالحہ ڈال کر کڑ کڑائیں ۔ اس کے بعد اس میں پیاز ڈال کر گولڈن ہونے تک فرائی کر یں۔ فلک باسمتی رائس نمک اور حسب ضرورت پانی ڈال کر ایک کنی رہنے تک پکائیں۔ اس کے بعد فرائی کئے ہوئے مچھلی کے اسٹرپس چاولوں کے اوپر ڈال کر اسے دم پر رکھ دیں۔ مزیدار مچھلی پلاؤ تیار ہے، سرونگ ڈش میں نکال کر گرم گرم سرو کر یں۔

More From Biryani Aur Pulao