Machli Shaljam Kay Sath Tips in Urdu - Machli Shaljam Kay Sath Totkay - Tip No. 1161

Urdu Totkay Machli Shaljam Kay Sath مچھلی شلجم کے ساتھ (Tip No. 1161) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Machli Shaljam Kay Sath Recipe In Urdu

مچھلی شلجم کے ساتھ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1161

اجزاء:
مچھلی ایک کلو گرام
شلجم 250 گرام
ہرا پیاز 50 گرام
چینی نصف چمچ
اجینو موتو ایک چمچ
کارن فلور ایک چمچ
مرچیں چمچ
سویا سوس نصف کپ
انڈے تین عدد
گھی حسب منشاء
ترکیب:
شلجم چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔ مچھلی صاف کر کے اس کے قتلے بنائیں ۔پیاز چھیل کر باریک پیس لیں۔ اس کے بعد سویا سوس میں تھوڑا سا اجینو موتو ملائیں اور ساتھ ہی پیاز کے ٹکڑے ڈال کر ان میں مچھلی کے ٹکڑے پانچ منٹ تک بھگو کر رکھ دیں۔ اس دوران فرائی پین میں گھی ڈال کر چولحے پر رکھیں ۔ ایک پلیٹ میں انڈے پھیٹ کر اس میں کارن فلور اچھی طرح مکس کریں ۔ اور پھر مچھلی کے قتلے انڈوں کے آمیزے میں اچھی طرح ڈبو کر فرائی پین میں ڈال کر فرائی کریں ۔ سرخ ہونے پر باہر نکال لیں الگ رکھ لیں۔ اب پھینٹے ہوئے انڈوں کے آمیزے میں چینی اور دو چمچ پانی ڈال کر خوب اچھی طرح مکس کریں اور اس میں شملجم کے ٹکڑے ڈال کر ڈبو دیں ۔اس آمیزے میں مرچیں اور بقایا اجینو موتو بھی ڈال دیں پھر اس آمیزے کو گھی والے فرائی پین میں ہلکی آنچ پر دس منٹ تک پکائیں ۔ اس کے بعد آنچ مزید ہلکی کریں اور دس منٹ تک برتن کو چولحے پر رکھا رہنے دیں ۔ جب شلجم کے ٹکڑے اچھی طرح گل کر پک جائیں تو اس آمیزے کو مچھلی کے ٹکڑوں پرالٹ دیں مزیدار اور لذیذ ڈش تیارہو گی۔

More From Machli Ke Pakwan