Makai Kay Kabab Tips in Urdu - Makai Kay Kabab Totkay - Tip No. 2500

Urdu Totkay Makai Kay Kabab مکئی کے کباب (Tip No. 2500) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Makai Kay Kabab Recipe In Urdu

مکئی کے کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2500

اشیاء:
مکئی کے دانے آدھ کلو
بیسن تین چوتھائی کپ
پیار چوکور چوتھائی کپ
نمک حسب ذائقہ
ہرا دھنیا آدھا کپ
ہری مرچ تین عدد
سرخ مرچ ایک بڑا چمچہ
دھنیا(بھنا ہوا) ایک چمچہ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ
ہلدی چوتھائی چائے کا چمچہ
ڈبل روٹی کا چورا آدھا کپ
ترکیب:
مکئی ابال کر ٹھنڈی کر لیں۔ چوکور پیار تھوڑے سے گھی میں زیرہ لال کرنے کے بعد ڈالیں۔ پھر ایک ٹماٹر ڈال کر پانی خشک کر لیں اور سرخ مرچ، دھنیا، ہلدی اور ہرا مصالحہ ڈال کر بھون لیں۔مکئی باریک پیس لیں اور درج بالا سارا مصالحہ اس میں شامل کر دیں۔ ڈبل روٹی کا چورا ملا دیں۔ بیسن بھون کر ٹھنڈا کر کے شامل کر یں۔ تمام چیزیں مکس کر کے ہتھیلی پر تھوڑا پانی لگا کر ٹکیاں بنا لیں اور چاہیں تو ڈیپ فرائی کر یں یا کم گھی میں گولڈن براؤن ہو جائے تو اتار کر چھلنی میں رکھ دیں۔ املی کی چٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کیجئے۔

More From Cutlus Aue Kebab