Makai Ki Tikiya Tamatar Kay Sath Tips in Urdu - Makai Ki Tikiya Tamatar Kay Sath Totkay

مکئی کی ٹکیاں ٹماٹر کے ساتھ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Makai Ki Tikiya Tamatar Kay Sath Recipe In Urdu

اشیاء:
چکن سٹاک پونے چارکپ
مکئی کا آٹا سواکپ
ساج کے پتے 4کھانے کے چمچ کترے ہوئے
زیتون کا تیل 1چائے کے چمچ
ٹماٹر 2عدد پکے ہوئے سخت حالت میں
پنیر 1کھانے کا چمچ کتراہو ا
نمک اورسیاہ مرچ حسب ضرورت
ترکیب:
1۔بڑے برتن میں چکن سٹاک ابنالیں اور اس میں آہستہ آہستہ مکئی کا آ ٹا ڈالتے جائیں اور چمچ ہلاتے رئیں ۔
2۔آمیزے کو دھیمی آنچ پر پکاتے رہیں یہاں تک کہ 5منٹ بعد وہ کنارے چھوڑنا شروع کر دے گا اس میں ساج کے پتے اور حسب ذائقہ نمک مرچ شامل کر لیں ۔سارے اآمزے کو2انچ گہری اور چوڑی ٹرے میں ڈالیں اور چمچ کی پشت پر تیل لگا کر برابرموٹائی میں پھیلا دیں اب چاقو سے اسے تقریباََ 2انچ لمبے مستطیل نما ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں ۔
3۔اوون کو F ْ400 پر گرم کریں کٹے ہوئے ٹکڑوں کو ایک ایک کر کے ٹرے سے نکا لیں ۔
4۔بیکنگ شیرٹ پر رکھیں ہر ٹکڑے پر ٹماٹر کا ایک سلائس رکھیں اوپر سے پھیر چھڑکیں اورکمکازکم 20منٹ تک بیک کریں جب گولڈن براؤ ن ہو جائیں تو نکال لیں ۔ گرم پیش کریں ۔
غذائیت:
توانائی 200کیلوریز
چکنائی 3.8گرام
جاذب چکنائی 0.77گرام
کولیسٹرول 1.88ملی گرام
فائبر 1.71گرام

More From Baked Dishs - مزید