Makhanay Ki Kheer Tips in Urdu - Makhanay Ki Kheer Totkay

مکھانے کی کھیر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Makhanay Ki Kheer Recipe In Urdu

اشیاء:
مکھانے 250گرام
دودھ دو لیٹر
چینی 250گرام
الائچی خورد 5گرام
کیوڑا حسب پسند
چاندی کے ورق حسب ضرورت
ترکیب:
ایک دیگچی یا کڑاہی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور تیز آنچ پر پکائیے، پک پک کر جب دودھ تقریباًنصف رہ جائے، تو مکھانے کوٹ کر اس میں ڈال دیجئے۔ چند منٹ بعد چینی ڈال کر مزید پکائیے جب مرکب کھیر کی طرح گاڑھا ہو جائے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے اور پلیٹوں میں ڈال کر اوپر چاندی کے ورق جما دیجئے۔ مکھانے کی مزے دار کھیر تیار ہے۔

More From Yummy Sweet Dish - مزید