Malai Baingan Tips in Urdu - Malai Baingan Totkay - Tip No. 1184

Urdu Totkay Malai Baingan ملائی بینگن (Tip No. 1184) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baingan Tinda And Kaddu in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Malai Baingan Recipe In Urdu

ملائی بینگن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1184

اجزا:
لمبے بینگن آدھا کلو
درمیانے سائز کے پیاز دو عدد
لہسن ادرک پسی ہوئی دو چائے کا چمچ
دودھ ملائی ایک کپ
دہی آدھا کپ
نمک اور مرچ حسب ذائقہ
پکانے اور تلنے کے لئے تیل
تیاری :
بینگن کو دھو کر صاف کر لیں اور تقریباََ تین انچ لمبے ٹکڑے گول گول کاٹ لیں۔ پیاز باریک کاٹ لیں ۔ دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں حسب ذائقہ نمک مرچ ملائیں۔
ترکیب:
پکانے کے تیل کو برتن میں اچھی طرح گرم کریں اور کٹے ہوئے بینگن کے ٹکڑے تل کر سنہری کر لیں ۔ تیل سے نکال کر ایک طرف رکھ لیں۔ اب برتن میں بچا ہوا تیل نکال کر سنبھال دیں اور دو چائے کے چمچ کے برابر تیل برتن ہی میں رہنے دیں۔ گرم تیل میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر ہلکی سنہری کریں اور ادرک لہسن کی پیسٹ ڈال کر بھونیں ۔ چند منٹ بھوننے کے بعد پھینٹی ہوئی دہی اور ملائی شامل کر کے چمچ سے مسالوں میں ملائیں اور بینگن کے تلے ہوئے ٹکڑے مسالہ پیسٹ میں ڈال کر برتن کو اچھی طرح ہلائیں کہ مسالہ بینگنوں پہ تہہ جما لے۔ چند منٹ بینگنوں کو مسالے کے ساتھ پکنے دیں ۔ آنچ بند کر کے کچھ دیر کے لئے تیل مسالے کے اوپر آنے دیں۔

More From Baingan Tinda And Kaddu