Mango Cake Trifle Tips in Urdu - Mango Cake Trifle Totkay - Tip No. 3094

Urdu Totkay Mango Cake Trifle مینگو کیک ٹرائفل (Tip No. 3094) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Yummy Sweet Dish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mango Cake Trifle Recipe In Urdu

مینگو کیک ٹرائفل کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3094

اشیاء:
سادہ کیک(تیار شدہ ) ایک پاؤنڈ
دودھ ایک لیٹر
کارن فلور تین کھانے کے چمچے(تھوڑے سے ٹھنڈے دودھ میں گھول لیں)
مینگو پری ایک کپ
آم ایک کپ(کیوبز کاٹ لیں)
کریم پیکٹ(دو کھانے کے چمچے چینی ڈال کر پھینٹ لیں)
مینگو جیلی ایک پیکٹ(جما کر کیوبزکاٹ لیں)
چینی کپ
دودھ ایک کپ
چینی دو کھانے کے چمچے
کارن فلور ایک کھانے کا چمچہ(تھوڑے سے ٹھنڈے دودھ میں گھول لیں)
ترکیب:
مینگو سوس بنانے کے لئے سوس پین میں دودھ اور کپ چینی ڈال کر ابا لیں اب کارن فلور ڈال کر گاڑھا کر کے مینگو پری ڈال کر خوب گاڑھی کر کے ٹھنڈی کر کے استعمال کر یں۔ اب کیک کو درمیان سے کاٹ کر 2گول پیسز بنا لیں۔ ایک کپ دودھ کو گرم کر یں اس میں دو کھانے کے چمچے چینی ڈال کر ابالیں۔ ایک ابال آنے پر کارن فلور کا مکسچر ڈال کر چمچہ چلائیں تاکہ گٹھلیاں نہ بنیں۔ جب خوب گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں، اب اس میں کٹے ہوئے آم اور آدھی مینگو جیلی ڈال کر مکس کریں۔ اب یہ آم ملا کسٹرڈ کیک کے ایک حصے پر پھیلائیں اور اوپر دوسرا حصہ رکھ دیں۔ اوپر والے حصے پر کریم پھیلا دیں۔ اب اس کے اوپر مینگو جیلی، آم کے کچھ ٹکڑے اور مینگو سوس ے سجاوٹ کر کے خوب ٹھنڈا کر کے سرو کر یں۔

More From Yummy Sweet Dish