Mango Ice Cream Tips in Urdu - Mango Ice Cream Totkay

مینگو آئس کریم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Mango Ice Cream Recipe In Urdu

اشیاء:
پکے ہوئے آم دو عدد
انڈوں کی زردیاں دو عدد
ہاف اینڈ ہاف تین کپ
لیمن جوس دو ٹیبل سپون
چینی 4/3کپ
ایسنس بادام 8/1ٹی سپون
ترکیب:
مینگو کا چھلکا اتار یں ۔ گودے کو گٹھلی سے علیحدہ کر لیں ۔ گٹھلی نکال دیں۔ مینگو کے گودے اور لیمن جوس کو گرائنڈر یا فوڈ پروسیسر میں پیوری کر یں۔ ایک طرف رکھ دیں۔ ایک بڑے پیالے میں انڈوں کی زردی اور چینی پھینٹیں یہاں تک کہ ہلکی اور ابھار دار ہو جائے۔ اس میں پیوری کیا ہوا مکسچر ملا دیں۔ ہاف اینڈ ہاف اور ایسنس بادام بھی ڈال دیں۔ آئس کریم کنستر میں یہ آمیزہ انڈیل دیں اور آئس کریم میکر میں ڈال کر آئس کریم تیار کر لیں۔ بڑی ہی لذیذ آئس کریم ہو گی۔

More From Homemade Icecream - مزید