Aam Ka Murabba Tips in Urdu - Aam Ka Murabba Totkay - Tip No. 567

Urdu Totkay Aam Ka Murabba آم کا مربہ (Tip No. 567) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aam Ka Murabba Recipe In Urdu

آم کا مربہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 567

اشیاء:۔
بڑے بڑے سخت کچے آم دو کلو گرام
چینی ڈیڑھ کلو گرام
پانی تین پاؤ
لیمو تین عدد
الائچی سبز پندرہ عدد
روح کیوڑہ چائے کے دو چمچ
عرق گلاب ایک چھٹانک
ترکیب:۔
آم دھو کر گھنٹہ بھر ٹھنڈے پانیں میں چھوڑ دیں۔ پانی خشک کر کے آم چھیل لیں۔ گودے کی انچ انچ بھر پھانکیں بنائیں۔ گٹھلی وغیرہ پھینک دیں۔ پانی میں لیموں نچوڑ کر اس میں آم کی پھانکیں ڈال دیں۔ ایک گھنٹہ بعد دوسرے پتیلی میں تازہ پانی ڈال کر پھانکیں ڈالیں گل جائیں تو خشک کرلیں۔ پانی میں چینی قوام تیار کریں۔ جھاگ پیدا ہونے لگے تو جھاگ اتار کر اس میں الائچی کے دانے روح کیوڑہ اور عرق گلاب بھی ڈال دیں۔ چند منٹ بعد پھانکیں بھی ڈال دیں۔ وہ تارکی کی چاشنی تیار ہو جائے تو ٹھنڈا کر کے مرتبان میں بھر لیں۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba