Chatni Aam Five Tips in Urdu - Chatni Aam Five Totkay

چٹنی آم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Chatni Aam Five Recipe In Urdu

اشیاء:
کچے آم ایک کلو گرام
نمک ایک چھٹانک
چینی آدھا کلو گرام
سرخ مرچ ایک چھٹانک (پسی ہوئی)
گھی آدھا پاؤ
سفید زیرہ آدھی چھٹانک
ہلدی تھوڑی سی
کلونجی آدھا چھٹانک
ترکیب:
آموں کو اچھی طرح سے صاف کر کے دھو لیا جائے اورپھر ان کو چھیل کر ان کی پھانکیں کاٹ لیں۔ اس کے بعد نمک ،مرچ، سفید زیرہ ان تمام اشیا ء کو ملا کر پیس لیا جائے اور پھر ایک دیگچی میں گھی کڑاکڑائیں اور اس میں پسا ہوا مصالحہ ڈال دیں ۔ پانی کا چھینٹا دے کر مصالحہ بھون لیں اور پھر ان میں آم کی پھانکیں ڈال دیں اور تھوڑی دیر کے لئے بھون لیں۔ اس کے بعد کلونجی بھی پیس کر ڈال دی جائے اور ایک دو پیالے پانی کے ڈال دئیے جائیں ۔ جب آ م گل جائیں تو چینی ڈال دیں اور چمچ سے ہلا نا شروع کر دیں ۔ دس منٹ تک اسی طرح سے پکاتے رہیں اور پھر شیرہ دیکھ لیں ۔ اگر گاڑھا ہو گیا ہو تو اتار لیں اور ٹھنڈا کر کے مرتبان میں محفوظ کر لیا جائے۔ نہایت ہی عمدہ اور ذائقے سے بھر پور چٹنی ہے۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba - مزید