Aam Aur Paneer Ka Creamy Cake Tips in Urdu - Aam Aur Paneer Ka Creamy Cake Totkay

آم اور پنیر کا کریمی کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Aam Aur Paneer Ka Creamy Cake Recipe In Urdu

اشیاء:
کٹے ہوئے جو چوتھائی کپ
سن فلارو مارجررین 3کھانے کے چمچ
شہد 2کھانے کے چمچ
آم 1عدد پکا ہوا
پنیر سوا کپ
دہی دوتہائی (پون سے تھوڑاکم)
کچا سنگترہ /لیموں کا چھلکا 1عدد باریک کترہ ہوا
سیب کار س 3کھانے کے چمچ
جلاٹن پاؤڈر 4چائے کے چمچ
آم اور سنگترے کے سلائس سجانے کیلئے
ترکیب:
1۔اوون کو F ْ400 پر گرم کر لیں ۔جومارجرین اور شہد کو اچھی طرح مکس کر یں کیک کے سانچے میں ڈال کر پھیلا دیں ۔اور تقریباََ 12۔15منٹ بیک کر لیں یہاں تک کہ ہلکا سنہرا ہوجائے۔
2۔آم کی گٹھلی نکال کر گودے کو اچھی طرح کوٹ لیں ۔آم کا گودا پنیر دہی اور لیموں کے چھلکے فوڈ پرسیسر میں ڈال کر خوب پرسیس کر لیں ۔
3۔سیب کے رس کو گرم کریں جب ابلنے لگے تو جلائن پاؤڈر ڈال کراچھی طرح حل کریں پھراسے پنیر کے آمیزے میں ڈال دیں ۔
4۔پنیر کے آمیزے کو پہلے سے تیار شدہ جو کے کیک پر سانچے میں ڈال کر ریفریجریٹر میں رکھ دیں جب بالکل سرد ہو جائے تو لپیٹ میں نکال لیں ۔لیموں کے ٹکڑے اور آم کے سلائس سے سجا کر پیش کریں ۔
غذائیت:
توانائی 422کیلوریز
چکنائی 11.37گرام
جاذب چکنائی 2.2گرام
کولیسٹرول 2.95ملی گرام
فائبر 7.15گرام

More From Baked Dishs - مزید