Masalay Bharay Karelay Tips in Urdu - Masalay Bharay Karelay Totkay - Tip No. 3901

Urdu Totkay Masalay Bharay Karelay مصالحہ بھرے کریلے (Tip No. 3901) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bitter Melon in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Masalay Bharay Karelay Recipe In Urdu

مصالحہ بھرے کریلے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3901

کریلوں کو اچھی طرح سے کھرچ لیں اور پیٹ چاک کر کے بیج نکال دیں اور پھر ایک گھنٹے کے لئے نمک لگا کر رکھ دیں
لہسن، ادرک ، نمک، سرخ مرچ، پیاز، انار دانہ ملا کر پیس لیں
ہری مرچ بھی ان کے ساتھ پیس لیں
پھر کریلوں کو اچھی طرح دھو کر خشک کرنے کے بعد تھوڑے سے مصالحے کے سوا تمام مصالحہ ان کریلوں میں بھر دیں اور ان کو کسی دھاگے سے باندھ دیں
پھر کسی دیگچی یا فرائنگ پین میں گھی ڈال کر ان کو اس گھی میں تل لیں یہاں تک کہ کریلے اچھی طرح سرخ ہو جائیں
پھر بچا ہوا مصالحہ ڈال کر ان کو تھوڑا سا بھون لیں اور بعد میں دم پر رکھ دیں
تقریباً دس منٹ کے بعد ان کو اتار لیں
نوٹ:
مصالحے کے ساتھ ابلے ہوئے آلوؤں کے ٹکڑے، دال، کالے چنے، کابلی چنے یا پھر تلے ہوئے بینگن اور ٹماٹر بھی بھرے جا سکتے ہیں
مصالحے بھرے کریلے تیار ہیں
ان میں کڑواہٹ بالکل نہیں ہو گی
یہ ڈش چھ افراد کے لئے کافی ہے

More From Bitter Melon