Masalay Daar Maghz Tips in Urdu - Masalay Daar Maghz Totkay - Tip No. 3087

Urdu Totkay Masalay Daar Maghz مصالحے دار مغز (Tip No. 3087) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Masalay Daar Maghz Recipe In Urdu

مصالحے دار مغز کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3087

اجزاء:
مغز(ثابت) ایک عدد
پیاز ایک بڑی
دھنیا(پسا ہوا) ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر ایک پاؤ
ہری مرچ پانچ عدد
ہلدی چائے کا چمچ
تیل کپ
لہسن ادرک (پیسٹ) دو چائے کے چمچ
نمک حسب ضرورت
ہرا دھنیا(کٹا ہوا) کپ
لال مرچ دو چائے کے چمچے
زیرہ ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
مغز کو تھوڑی دیر پانی میں بھگو دیں ایک ہاتھ میں لے کر اچھی طرح صاف کر لیں۔ ایک دیگچی میں یہ مغز ایک کپ پانی، آدھا چائے کا چمچ نمک اور آدھا چائے کا چمچ ہلدی ڈال کر ابال لیں۔ اس کا پانی اگر بچا ہے تو نکال کر الگ کر دیں اور اس کے چھ سے آٹھ ٹکڑے کاٹ لیں۔ تیل میں پیاز اور زیرہ ڈال کر گولڈن ہونے سے پہلے ٹماٹرکاٹ کر ڈال لیں نرم ہو جائیں تو بقیہ مصالحہ ڈال کر بھون لیں۔ آخر میں مغز کے پیس مصالحے میں رکھیں اوپر دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر پانچ سے دس منٹ ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں اور پھر اتار لیں۔مصالحے دار مغز تیار ہے۔

More From Gosht Aur Beef